چنتامنی:14 /مارچ(محمد اسلم/ایس او نیوز)ہمارا ملک اور سماج آلائم ومصائب اور مختلف مسائل سے گھر اپڑا ہے تین سال قبل مرکزی اقتدارمیں آتے وقت حکومت اور وزیر اعظم نے اچھے دن کے جو وعدے کئے تھے وہ نظر نہیں آرہے ہیں جب تک اس ملک پر وزیر اعظم نریندر مودی کا راج رہے گا، ہندوستان کے لوگوں کے لئے اچھے دن نہیں آئینگے یہ بات رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہی ۔وہ یہاں شہر کے وارڈ نمبر 28محبوب نگر محلہ کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے لئے سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔
رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے کہا کہ مسجد آمنہ سے محبوب نگر سرکل تک جو سڑک ہے اس کی مرمت کے لئے 5لاکھ 20ہزار روپئے مختص کیا گیا ہے اسی طرح انہوں نے بتایا کہ انور کے دکان سے منجونامی شخص کے دکان تک کی سڑک کی مرمت کیلئے 7لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے اور افسر نامی شخص کے مکان سے نیچے تک 5لاکھ روپے کے خرچ کا تخمینہ لگایا گیا ہے رُکن اسمبلی نے مزید بتایا کہ چنتامنی میں جہاں کہیں بھی سڑکیں خستہ حال وناکارہ ہیں جنکی پیمانے پر تمام سڑکوں کی مرمت کی جائیگی ۔
اس موقع پر سماجی کارکن سید سلیم پاشاہ وارڈ کے کونسلر نے رُکن اسمبلی کے کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ خستہ حال سڑک وناکارہ راستے کے سبب مسجد آمنہ کو آنے والے مصلیان کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا علاوہ ازیں ادھر سے گزرنے والے راہگیروں کو بھی دقت کا سامنا تھا انہوں نے اپنی خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب امید کی جاتی ہے مصلیان وارہگیروں کی مشکلیں آسان ہوں گیں اس موقع پر بلدیہ صدر سجاتا شیونا نائب صدر سجاتا شیوپا،سردار بھائی کونسلر سادپا کونسلر منجوناتھ فیاض پاشاہ سید میر مجید بیگ بابو ودیگر بہت سے لوگ موجود رہے۔